LG V40 to have five cameras in total

ایل جی وی 40 میں 3 رئیر کیمروں سمیت 5 کیمرے ہونگے

ایل جی وی سیریز کے نئے سمارٹ فون پر کام کر رہا ہے۔ اس سمارٹ فون کو وی 40 (V40) کا نام دیا گیا ہے۔ایک نئی اطلاع  کے مطابق اس فون میں 5 کیمرے ہونگے۔ فون کے 3 کیمرے رئیر اور 2 فرنٹ پر ہونگے۔
فرنٹ کے دونوں کیمرے فون کا لاک کھولنے کے علاوہ تھری ڈی فیس میپنگ سلوشن بھی فراہم کریں گے۔فون کے رئیر پر ایک کیمرہ تو سٹینڈرڈ ہوگا اور دوسرا کمپنی کا سگنیچر الٹرا وائیڈ لینز ہوگا۔ تیسرے کیمرے کے فنکشن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا لیکن اندازہ ہے کہ یہ زوم لینز ہوگا یا ڈیپتھ آف فیلڈ ایفکٹس کے لیے مخصوص ہوگا۔


آئندہ چند دنوں میں اس کے بارے میں مزید اطلاعات سامنے آ جائیں گی۔ اگر وی 40 میں واقعی 5 کیمرے ہوئے تو یہ بڑی سمارٹ فون کمپنی کی طرف سے اس طرح کا پہلا فون ہوگا۔ اس سے پہلے چار کیمروں کے ساتھ سمارٹ فون تو ہم دیکھ ہی چکے ہیں۔
ایل جی وی 40 کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں نوچ سکرین ہوگی اور یہ ایل جی جی 7 کا بڑا ورژن ہوگا۔
سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے ساتھ  اس میں گوگل اسسٹنٹ کے لیے مخصوص بٹن ہوگا۔ فنگرپرنٹ ریڈر بددستور اس کے رئیر پر ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 جون 2018

Share On Whatsapp