Instagram update rolls out today with video chat

انسٹاگرام نے ویڈیو چیٹ، ایکسپلور ٹاپک چینلز اور بہت سے نئے فیچر متعارف کرا دئیے

انسٹاگرام کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1 ارب اور اس کی مالیت 100 ارب ڈالر سے بڑھ چکی ہے۔اس کی وجہ انسٹاگرام میں نت نئے فیچرز کی شمولیت ہے۔
ایپ میں اب پھر کچھ نئے فیچر شامل کیے گئے ہیںَ اب آپ انسٹاگرام ڈائریکٹ پر ویڈیو چیٹ میں شامل ہو سکتےہیں۔ آپ کسی  سے انفرادی طور پر  فیس ٹو فیس چیٹ کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو گروپ چیٹ  میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ویڈیو چیٹ کےلیے فون نمبر کی بھی  ضرورت نہیں پڑتی۔

اس بات سے بھی فرق نہیں پڑتا  کہ ایک صارفین اینڈروئیڈ پلیٹ فارم پر ہے اور دوسر اینڈروئیڈ پلیٹ فارم استعمال کر رہا ہے۔ آپ اُن تمام صارفین سے ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں، جن کے ساتھ ایکٹیو ڈائریکٹ تھریڈ ہے۔
ویڈیو چیٹ شروع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے ڈائریکٹ ان باکس میں سوائپ کریں اور کوئی بھی میسج تھریڈ کھولیں۔ اس کے بعد نئے کیمرہ آئیکون پر ٹیپ کریں، جس کے بعد دوسرے صارف کا فون بجنا شروع ہوجائے گا۔
ایک بار ویڈیو چیٹ شروع ہو جائے تو آپ تصویر کو چھوٹا کر کے انسٹاگرام میں دوسرے کام، جیسے میسج بھیجنا، سٹوری پوسٹ کرنا اور فیڈ سکین کرنا وغیرہ، سر انجام دے سکتے ہیں۔
ویڈیو چیٹ میں آپ ایک وقت میں تین افراد سے بات کر سکتے ہیں۔ آپ ایکٹیو گروپ تھریڈ دیکھ کر گروپ ویڈیو چیٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کے کیمرہ کا آئیکون نیلا ہو تو اس پر ٹیپ کر کے گروپ چیٹ میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔ ویڈیو چیٹ سے باہر آنا ہو تو سکرین کے نیچے سرخ فون آئیکون پر ٹیپ کرنا پڑےگا۔

انسٹاگرام نے  ایکسپلور ٹیب میں ٹاپک چینلز بھی شامل کیے ہیں۔ ٹیپ کو کھولیں تو ٹاپک چینلز کی ٹرے ظاہر ہوگی۔ یہاں For You کے نام سے بھی ایک چینل ہوگا، جس میں آپ کی دلچسپی کی پوسٹس ہونگی۔ اس کے علاوہ آپ فن، کھیل، جانور اور بہت سے چینل براؤز کر سکتے ہیں۔ جن چینلز میں آپ کو دلچسپی نہ ہو، آپ انہیں میوٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام کے کیمرہ میں چند ایفیکٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔
انسٹا گرام کی اپ ڈیٹس آئی اوایس اور اینڈروئیڈ دونوں پلیٹ فارمز کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 جون 2018

Share On Whatsapp