Android Messages for web goes live for everyone

اینڈروئیڈ میسج فار ویب اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے

پچھلے ہفتے ہی کچھ صارفین کےلیے اینڈروئیڈ میسج کی ویب بیسڈ سروس شروع کی گئی تھی۔اب یہ سروس تقریباً تمام صارفین کےلیے جاری کر دی گئی ہے۔
گوگل کے انجینئر جسٹن اوبرٹی  نے پچھلی رات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سروس کے تمام صارفین کے لیے جاری ہونے کی خبر دی۔
اینڈروئیڈ میسج فار ویب کو استعمال کرنے کا طریقہ بالکل وہی ہے جو وٹس ایپ  کے ویب کلائنٹ کو استعمال کرنے کا ہے۔ آپ کو ویب سائٹ پر نیوی گیٹ کر کے  فون سے کیو آر کوڈ سکین کرنا پڑے گا۔

اس کے بعد آپ کا براؤزر فون کے ساتھ کنکٹ ہوجائے گا۔ایک بار فون اور براؤزر کنکٹ ہو جائیں تو آپ ڈارک موڈ، ان براؤزر نوٹی فیکیشن، ایموجی، سٹیکرز، اور کی بورڈ شاٹ کٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ میسج فار ویب تمام بڑے براؤزرز جیسے کروم، فائر فاکس، ایج، انٹرنیٹ ایکسپلورر، سفاری اور اوپیرا پر دستیاب ہے۔ آپ اس بات کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں کہ براؤزر آپ کے  فون یاد رکھے یا نہیں۔ اگر آپ یاد رکھنے کا آپشن منتخب کرتے ہیں تو آپ کو بار بار فون سے کوڈ سکین کرنا نہیں پڑےگا۔
آپ درج ذیل یو آر ایل سے اینڈروئیڈ میسج فار ویب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
 https://messages.android.com
 

تاریخ اشاعت : منگل 26 جون 2018

Share On Whatsapp