Dara Mobile Week 2018

دراز پر سال کی سب سے بڑی موبائل سیل 3 جولائی سے شروع ہوگی

Daraz.pk پر سال کی سب سے بڑی موبائل سیل 3 جولائی سے شروع ہوگی جس میں 70 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ دراز کا انتہائی اہم موبائل ویک ”موبائل سب کے لئے ریٹرنز“ کا وعدہ کرتا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں صارفین کو میگا ڈیلز، فلیش سیلز، ایکسکلوزو لانچز اور برانڈ وائچرز فراہم کئے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں سمارٹ فونز اور فون اسیسریز بالخصوص ایم آئی، انفی نیکس، Honor، ون پلس، سام سنگ اور دیگر برانڈز پر خصوصی رعایتیں شامل ہیں۔
موبائل ویک گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جس میں درمیانی رینج کے فون سے لے کر قیمتی فون دستیاب ہوتے ہیں۔
دراز گروپ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مہدی رضا نے اس موقع پر کہا کہ دراز کے موبائل ویک کا مقصد ہر ایک کو موبائل فون فراہم کرنا ہے جہاں صارفین بجٹ فون، درمیانے درجے کے موبائل فون سے لے کر پریمیم کوالٹی کے فون تلاش کر سکتے ہیں۔ دراز موبائل ویک ہر قسم کے افراد کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی رعایتی موبائلز کی ہماری درجہ بندی صارفین کے متنوع طبقہ کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کافی ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح موبائل ویک سیل ہفتہ بھر جاری رہے گی جس کا آغاز 3 جولائی کو Mi کے موبائل فونز کی فروخت کے ساتھ ہوگا۔ 4 جولائی کو Infinix، 5 جولائی کو Honor، 6 جولائی کو OnePlus، 7 جولائی کو سام سنگ، 8 اور 9 جولائی کو تمام برانڈز پر فروخت کا آغاز ہوگا۔
دراز موبائل ویک 2018ء کے شریک سپانسرز Mi، انفی نیکس، ون پلس اور Honor ہیں۔ ان برانڈز میں سے ہر ایک نے ایشیاء کو عالمی کنزیومر ٹیکنالوجی کے نقشہ پر ڈالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
یہ تمام برانڈز ایونٹ کے شریک سپانسرز کی حیثیت سے دراز موبائل ویک پر اپنی پراعتماد ٹیکنالوجیز کا آغاز کر رہے ہیں۔
دراز موبائل ویک 2018ء میں متعدد خصوصی فون جاری کئے جائیں گے۔ 3 جولائی کو Redmi Note 5 کا اجراء کیا جائے گا جبکہ 4 جولائی کو Infinix Smart 2 اور 6 جولائی کو One Plus 6 کا اجراء کیا جائے گا۔ موبائل ویک 2018ء پہلا موبائل سیل ایونٹ ہے جو ایپلی کیشن فرینڈلی ہے۔ موبائل ویک دراز ایپلی کیشن پر دراز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا جشن اور موبائل کی پہلی سوچ ہے۔ اس مرحلے پر صارفین کیو آر کوڈ سکین کر کے 1000 روپے تک کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ دراز ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل ویک کا بہتر تجربہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دراز ایپلی کیشن پر ڈیلز، واؤچرز اور بہت سی دیگر کی توقع ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 جون 2018

Share On Whatsapp