جلد ہی آپ جان سکیں گے کہ آپ ہرروز فیس بک پر کتنا وقت برباد کرتے ہیں
فیس بک صارفین جلد ہی جان سکیں گے کہ وہ فیس بک پر کتنا وقت برباد کر رہے ہیں اور یہ سب انہیں فیس بک ہی بتائے گا۔ فیس بک ایپلی کیشن کے کوڈ میں چھپے ایک کوڈ سے پتا چلا ہے کہ فیس بک ایک ایسا فیچر متعارف کرائے گا جو صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گزارے گئے وقت کے بارے میں بتائے گا۔فیس بک نے اس فیچر کو فعال نہیں کیا لیکن تصدیق کی ہے کہ اس فیچر کا نام Your Time on Facebook ہوگا۔یہ فیچر صارفین کو کئی طرح کی شماریات بتائے گا۔
یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ انہوں نے فیس بک پر کتنا وقت صرف کیا اور پچھلے ہفتے میں اوسطاً کتنا وقت صرف کیا۔اس نئے فیچر سے صارفین فیس بک استعمال کرنے کی حد سیٹ کر کے یاد دہانی کا نوٹی فیکشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین بہت آسانی کے ساتھ نوٹی فیکیشن سیٹنگ بھی تبدیل کر سکیں گے۔
یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں جگہ دستیاب ہوگا لیکن یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ ایک ہی وقت میں دونوں پلیٹ فارم پر فعال ہوگیا یا پہلے کسی ایک آپریٹنگ سسٹم پر لانچ کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت : پیر 25 جون 2018