Google Earth can now measure the distance between two points

گوگل ارتھ اب دو پوائٹس کے درمیان فاصلے کی پیمائش کرسکتا ہے

دنیا بھر میں کسی بھی جگہ کی مجازی سیر اور مقامات کی معلومات کے لیے گوگل ارتھ ایک بہترین ٹول ہے۔ گوگل ارتھ میں پیمائش کا نیا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین جلد ہی دو  پوائنٹس کے بیچ فاصلے کی پیمائش کے علاوہ زمین کے قطعے کا رقبہ بھی معلوم کر سکیں گے۔
یہ نیا فیچر کروم صارفین کے لیے تو جاری کر دیا گیا ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ اسی ہفتے  میں  دستیاب ہوگا۔ آئی او ایس صارفین بھی مستقبل قریب میں اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔


گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کی طرف سے ان دونوں فیچرز کی بہت زیادہ فرمائش تھی، جسے اب پورا کر دیا گیا ہے۔
اینڈروئیڈ صارفین گوگل ارتھ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین گوگل ارتھ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 جون 2018

Share On Whatsapp