Google releases Measure app for all ARCore devices

گوگل نے ARCore ڈیوائسز کے لیے پیمائش کی ایپلی کیشن متعارف کرا دی

گوگل نے ARCore ٹیکنالوجی کی سپورٹ رکھنے والی تمام ڈیوائسز کے لیے Measure ایپ متعارف کرا دی ہے۔ اب یہ ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے لیکن اس سے پہلے صارفین کو ARCore ایپ انسٹال کرنی پڑے گی، جس کے بعد گوگل کی Measure ایپ کام کرے گی۔
یہ ایپلی کیشن بہت سادہ اور استعمال میں بہت آسان ہے۔ اسے استعمال کرنے کےلیے صارفین کو ARCore سے مطابقت رکھنے والے سمارٹ فونز کا کیمرہ کسی بھی چیز کی طرف کرنا ہوگا، جس سے وہ  اس چیز کی پیمائش کر سکتے ہیں۔

ایپ سے بہتر نتائج کے لیے  اسے تیز روشنی میں استعمال کرنا چاہیے لیکن ایپ جب ایک بار ہموار سطح کی شناخت کر لیتی ہے تو آپ پیمائش کی بار سے سکرین پر پیمائش کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ تصویر کو محفوظ کر کے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔تجربے کے دوران ون پلس 6  پر اس ایپ نے زبردست  کارکردگی دکھائی۔
یہ ایپ پہلے گوگل ٹینگو ڈیوائسز پر دستیاب تھی۔ ایپل نے اپنی اے آر پیمائش کی ایپ کو آئی او ایس 12 میں شامل کیا تو گوگل نے بھی اپنی ایپ ARCore ڈیوائسز کے لیے جاری کر دی۔
اس ایپ کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

[short][show_tech_video 316][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 24 جون 2018

Share On Whatsapp