Fortnite passes 100 million mark in just 90 days on iOS

آئی اوایس پر لانچ کے 90 دنوں میں فورٹ نائٹ کی آمدن 100 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی

فورٹ نائٹ(Fortnite) کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی او ایس پر لانچ کے بعد تو اس گیم نےمقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔
آئی او ایس پر لانچ کے 3 ماہ میں ہی فورٹ نائٹ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ ایپل کے ایپ سٹور پر اس کی آمدن 100 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے۔اتنی زبردست مقبولیت کی وجہ  سے فورٹ نائٹ  Clash Royale کے آمدن کے لحاظ سے دوسرے نمبر  پر ہے۔ Clash Royale نے 100 ملین کا ہدف 51 دنوں میں عبور کیا تھا جبکہ 90 دن میں اس کی آمدن 154 ملین ڈالر تھی۔
یاد رہے کہ لانچ کے ابتدائی دو ماہ میں یہ گیم انوائٹ اونلی تھی، یعنی جن صارفین کو اس کا دعوت نامہ موصول ہوتا وہی اسے کھیل سکتے تھے۔ اگر یہ گیم شروع سے ہی اوپن ہوتی تو یقیناً یہ پہلے نمبر پر ہوتی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 جون 2018

Share On Whatsapp