Budget friendly Panasonic P90 launched in India

پینا سونک نے بھارت میں صرف 80 ڈالر میں بجٹ فرینڈلی پی 90 سمارٹ فون لانچ کردیا

پینا سونک نے بھارت میں بجٹ فرینڈلی سمارٹ  فون پینا سونک پی 90 متعارف کرا دیا ہے۔یہ انٹری لیول سمارٹ فون ہے، جس میں کواڈ کور 1.25 گیگا ہرٹز پروسیسر کے ساتھ  میڈیا ٹیک ایم ٹی کے 6737 ایس او سی، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کے حامل  اس فون وزن 151.7گرام اور پیمائش 143x71.8x9.3 ملی میٹر ہے۔
اس فون  کا فرنٹ اور بیک کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اوٹی جی اور ڈوئل سم سپورٹڈ ڈیوائس  میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔ اس فون کی بیٹری 2400 ایم اے ایچ ہے۔ یہ فون سیاہ، نیلے اور سنہرے رنگ میں دستیاب ہے۔
بھارت میں اس فون کی قیمت 5599 بھارتی روپے یا 80 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 20 جون 2018

Share On Whatsapp