Google launches Podcast app for Android

گوگل نے اینڈروئیڈ پر پوڈ کاسٹ ایپ لانچ کر دی

گوگل نے اینڈروئیڈ کےلیے پوڈ کاسٹ  ایپ گوگل پوڈ کاسٹ لانچ کر دی ہے۔ یہ ایپ  گوگل  کا تجویز کردہ الگورتھم استعمال کرتےہوئے   لوگوں کو پرسنلائزڈ پوڈ کاسٹ چینل تجویز کرے گی۔ اس ایپلی کیشن کے اجراء سے پہلے پوڈ کاسٹ تھرڈ پارٹی  ایپس اور گوگل پلے میوزک کے ذریعے دستیاب تھیں۔
گوگل نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ گوگل پوڈ کاسٹ کا مقصد لوگوں کےسننے کےلیےپوڈ کاسٹ کے تلاش کے عمل کو آسان بنانا ہے۔


اس ایپلی کیشن کےلانچ کے دن ہی اس میں 20 لاکھ پوڈ کاسٹس دستیاب تھیں۔مستقبل میں گوگل  اس ایپلی کیشن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرے گا َ۔ ایپ  میں جہاں بہت سے فیچرز ہیں، وہاں ایک فیچر پوڈ کاسٹ میں  کلوزڈ کیپشن شامل کرنے کا ہے۔ اس سے آپ پوڈ کاسٹ سنتے ہوئے پڑھ بھی سکتے ہیں۔
پوڈ کاسٹ ایپ کو گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ جس سے آپ پوڈ کاسٹ کو سرچ اور پلے کر سکتے ہیں۔
آپ اس ایپلی کیشن کو یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 20 جون 2018

Share On Whatsapp