Apple fined 9 million for misleading iPhone and iPad owners

صارفین سے غلط بیانی کرنے پر آسٹریلیا میں ایپل پر 9 ملین ڈالر جرمانہ

آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ایپل  پر 9 ملین ڈالر جرمانہ کردیا ہے۔ یہ جرمانہ آئی فون اور آئی پیڈ کے آسٹریلیوی صارفین کے ساتھ غلط بیانی پر کیا  گیا ہے۔ آسٹریلین کمپی ٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن  ایپل کو اس وقت عدالت میں لےگیا ، جب سالوں  پہلے  کچھ صارفین کے آئی او ایس 9 پر اپ گریڈ کرنے سے ان کی ڈیوائس ڈس ایبل ہو گئیں۔اس خرابی کی وجہ سے صارفین کو تھرڈ پارٹی  ریپئر شاپ سے اپنی ڈیوائسز کو مرمت کرانا پڑا۔

ان شاپس پر ایپل کی بجائے تھرڈ پارٹی ٹیکنیشنز نے  ڈیوائسز کی مرمت کا کام کیا اور غیر مستند ٹچ آئی ڈی انسٹال کر دیں۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو error 53کا  میسج نظر آنے لگا۔ ان ڈیوائس پر جیسے ہی آئی او ایس 9 انسٹال ہوئی تو ایرر میسج  ڈیوائسز کو خراب ظاہر کرنےلگا۔
عدالت میں ایپل نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 275 آسٹریلوی صارفین کو اس خرابی کے بارے میں بتایا۔ ایپل نے صارفین کو بتایا کہ اگر ڈیوائسز تھرڈ پارٹی سے مرمت کرائی جائیں تو پھر مزید خرابی کے لیے ایپل ذمے دار نہیں تاہم اے سی سی سی کمشنر سارا کورٹ نے کہا کہ آسٹریلوی قوانین کے تحت ڈیوائسز اگر تھرڈ پارٹی اور غیر مستند افراد  سے بھی مرمت کرائی جائیں تب بھی ایپل ڈیوائسز کو تبدیل یا مرمت کرنے کا ذمہ دار ہے۔

امریکا میں ایپل خراب ڈیوائسز کے بدلے ریفربشڈ ڈیوائس دے دیتا ہے لیکن کمشنر کورٹ نے کہا آسٹریلیا میں اسے برداشت نہیں کیا جائےگا۔
ایپل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سٹآف کی تربیت کر رہا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے صارفین کی رہنمائی کر سکے۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 جون 2018

Share On Whatsapp