Android Messages finally gets a web interface

اب اینڈروئیڈ میسجز کے لیے بھی ویب انٹرفیس متعارف کرا دیا گیا

کچھ ماہ پہلے اطلاعات آئیں تھی کہ گوگل اینڈروئیڈ میسجز  کے لیے ویب کلائنٹ پر کام کر رہا ہے۔ آج اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اینڈروئیڈ کی آفیشل  ایس ایم ایس / میسجنگ ایپ ”میسجز“ کے لیے ویب کلائنٹ متعارف کر ا دیا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین  اس فیچر کے بارے میں سب سے زیادہ درخواست کر رہے تھے۔
اگلے ہفتے تک یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیچر سے صارفین   وٹس ایپ فار ویب کی طرح کمپیوٹر پر  ہی  براؤزر میںhttps://messages.android.com/  وزٹ کر کے تمام  میسجنگ فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ کو  اوپن کرنے کے بعد صارفین کو میسج ایپ میں آپشن میں Messages for web کے آپشن کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد صارفین کو  کمپیوٹر سکرین پر نظر آنے والا کیو آر کوڈ سکین کرنا پڑےگا۔کیو آر کوڈ سکین کرتے ہی صارفین میسجز کا ویب ورژن استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ویب ورژن میں صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ  سٹیکرز، ایموجیز اور تصاویر بھی بھیج سکتے ہیں۔
گوگل نے ویب ورژن کے علاوہ میسجز ایپ میں کچھ نئے فیچر جیسے لنک پریویو، سمارٹ رپلائی، او ٹی پیز کاپی کرنا اور جف تلاش کرنا، بھی شامل کیے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 جون 2018

Share On Whatsapp