Google Translate offline mode just got better

گوگل ٹرانسلیٹ کا آف لائن موڈ اب پہلے سے بھی بہتر

چند سال پہلے گوگل نے اپنی ترجمے کی ایپ میں نیورل مشین ٹرانسلیشن  ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا تھا۔ اس کا مقصد ترجمے کی  درستی کو بہتر کرنا تھا ۔ یہ ٹیکنالوجی اب  ایپ کے آف لائن ورژن میں بھی دستیاب تھا۔
نیورل سسٹم ترجمہ کرتے ہوئے پورے فقرے کا ترجمہ کرتا ہے۔ اس سے پہلے یہ ترجمہ جملے کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے کیا  جاتا تھا۔ مکمل  جملے کا ترجمہ کرنے سے سیاق و سباق کو دیکھتے ہوئے بہترین ترجمہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  اس طریقے میں مکمل فقرے کی ترتیب بدل کر بھی بہترین ترجمہ  کیا جاتا ہے۔
این ایم  ٹی ٹرانسلیشن کے فیچر تک رسائی کے لیے ٹرانسلیشن ایپ کھولیں اور سکرین پر نظر آنےو الے بینر  پر درج ہدایات کی پیروی کرتےہوئے آف لائن فائلز کو  اپ ڈیٹ کر لیں۔ایسا اس صورت میں ہوگا جب آپ پہلے آف لائن ٹرانسلیشن کا فیچر استعمال کر رہے ہوں۔
اگر آپ پہلے آف لائن ٹرانسلیشن کا فیچر استعمال نہیں کرتے تو آف لائن ٹرانسلیشن سیٹنگ میں جائیں اور اپنی مطلوبہ زبان کے لیے لینگوئج پیک انسٹال کر لیں۔
گوگل نے حالیہ اپ ڈیٹ میں  یہ فیچر 59 زبانوں کے لیے متعارف کرایا ہے اور یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کی ڈیوائسز  پر دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 جون 2018

Share On Whatsapp