Apple bans cryptocurrency mining apps on the App Store

ایپل نے ایپ سٹور پر کرپٹو کرنسی مائننگ ایپس پر پابندی لگا دی

ایپل نے ایپ سٹور  گائیڈ لائنز کو بہتر کیا ہے۔ اب ایپل نے ایپ سٹور پر ایسی تمام ایپلی کیشنز پر  پابندی لگا دی ہے جو ڈیوائس پر کرپٹو کرنسی مائن کرتی ہیں۔اس کے علاوہ ایسی ایپس پر بھی پابندی ہوگی، جن میں  کرپٹو مائننگ فیچر شامل ہوگا۔ اگر ایپ ڈویلپر یہ فیچر ختم کر کے ایپلی کیشن کو ایپ سٹور پر رکھنا چاہیں تو  پھر یہ ایپ قابل قبول ہوگی۔ایپلی کیشنز اب ایسے اشتہارات بھی نہیں دکھا سکیں گی، جن میں بیک گراؤنڈ پر کوئی پراسس جیسے کرپٹو کرنسی مائننگ ہو رہی ہو۔

ایپل کے نئے اصول و ضوابط سے ڈیوائس  اور بیٹری کی عمر میں بھی اضافہ ہوگا۔
کرپٹو کرنسی مائننگ  کےلیے ڈیوائس کا پروسیسر استعمال  کیا جاتا ہے۔ اس عمل میں ہارڈ وئیر اور ڈیوائس کا استعمال کافی بڑھ جاتا ہے جو ڈیوائس کےلیے بہتر ہوتا۔ صارفین کرپٹو کرنسی  کر قدر میں اچھے خاصے اضافے کا سن کر دھڑا دھر  کرپٹوکرنسی مائننگ کرنے والی ایپ کا استعمال کر رہے ہیں ۔ ایپل  اس سے پہلے ہی کرپٹو مائننگ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ڈیوائسز  سے پریشان ہے، اسی وجہ سے کرپٹو کرنسی مائننگ کرنے والی ایپلی کیشنز پر پابندی لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ موبائل فون پر کرپٹو کرنسی کی مائننگ ایک لاحاصل سرگرمی ہے۔سمارٹ فونز میں اتنی زیادہ پروسیسنگ پاور نہیں ہوتی کہ  کرپٹو کرنسی کے ٹاسک کو جلدی سے سر انجام دے سکیں۔ کرپٹو کرنسی مائننگ کے دوران سمارٹ فونز مسلسل پروسیسنگ کرتے رہتے ہیں، جس کا  نتیجہ   نہ ہونے کے برابر کرپٹو کرنسی اور ڈیوائس کی جلدی خرابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 12 جون 2018

Share On Whatsapp