Instagram update lets you share posts that mention you in your own story

انسٹاگرام صارفین اب خود کو مینشن کی ہوئی پوسٹ اپنی سٹوری کے طور پر شیئر کر سکیں گے

انسٹاگرام  نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے  ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔ اس اپ ڈیٹ سے صارفین ایسی پوسٹوں کو ری پوسٹ کر سکیں گے جن میں انہیں ٹیگ کیا گیا ہوگا۔
اب اگر کوئی آپ کو ٹیگ کرے گا تو آپ کو ٹیگ کرنے والے کی طرف سے ایک ڈائریکٹ میسج ملے گا، جس میں سٹوری پوسٹ ہوگی۔ اس میں ایک آپشن ہوگا، جس سے آپ اسے اپنی سٹوری کے طور پر شیئر کر سکیں گے۔ اس آپشن پر ٹیب کرنے سے  آپ کو سٹوری ایڈیٹر کھل جائے گا۔ جس کے بعد آپ ایڈیٹنگ کر کےا سے اپنی سٹوری کے طور  پر پبلش کر سکیں گے۔
اس پبلش ہونے والی پوسٹ پر اوپر ٹیگ کرنے والے صارف کا نام بھی ظاہر ہو رہا ہوگا، جس پر ٹیپ کر کے اس صارف کے پروفائل کو وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام کی یہ تبدیلی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے تمام صارفین کے لیے لاگو ہو گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 جون 2018

Share On Whatsapp