Gmail gains new gestures on Android in the latest update

جی میل فار اینڈروئیڈ کی نئی اپ ڈیٹ میں نئے گیسچر فیچر شامل کر دئیے گئے

گوگل نے  جی میل فار اینڈروئیڈ کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں  ایپ کے کچھ فیچرز کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اپ ڈیٹ میں جو اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے وہ سوائپ ایکشن میں نئے گیسچرز کی ہے۔ اگر آپ موبائل کی سیٹنگ اور پھر Swipe میں جائیں تو آپ کو وہاں دائیں اور بائیں جانب سوائپ کرنے کا فیچر نظر آئے گا۔ اب آپ کسی ای میل کو دائیں یا بائیں سوائپ کر کے مختلف فنکشن استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ مختلف ایکشن سیٹ کر کے    دائیں یا بائیں سوائپ کےذریعے  ای میل کو Archive، Delete، Mark as read/unread، Move to ، Snooz اور noneکے ایکشن سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

آپ چاہیں تو دائیں اور بائیں سوائپ کےلیےالگ الگ ایکشن سیٹ کر سکتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک وقت میں دائیں اور بائیں سوائپ کے ذریعے بس دو فنکشن استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر اکثر ڈیوائسز کے لیے  جاری کر دیا گیا ہے جبکہ باقی   ڈیوائسز کےلیےکچھ دنوں تک جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 جون 2018

Share On Whatsapp