The Twitter mobile app no longer works on Windows Phone 8

ٹوئٹر موبائل ایپ اب ونڈوز فون 8.1 پر نہیں چلے گی

اگر آپ کے  پاس 2018 میں بھی ونڈوز فون 8.1 ہے اور آپ ٹوئٹر بھی استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔ اب آپ  ٹوئٹر موبائل ایپ کو ونڈوز 8.1 پر استعمال  نہیں کر سکیں گے۔ٹوئٹر نے  پہلے سے اعلان کر دیا تھا کہ وہ جون میں  اس پلیٹ فارم سے اپنی سپورٹ ختم کر دے گا۔ ٹوئٹر نے Fall Creators Update سے پہلے کے  ونڈوز 10 موبائل کے لیے بھی موبائل سپورٹ بند کر دی ہے۔موبائل کے انٹرنیٹ ایکسپلورر پرٹوئٹر ویب سائٹ دیکھنے سے  ایک بگ کی وجہ سے نئے ٹوئٹ یا  رپلائی کرنے سے کنکشن ایرر پیج ظاہر ہوتا ہے لیکن بیک کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے ایرر نہیں آتا تاہم ایک بار پھر ٹوئٹ کرنے سے یہی  ایرر آتا ہے۔


اگر آپ کے پاس ونڈوز 8.1 ہینڈ سیٹ ہے تو آپ تھرڈ پارٹی ٹوئٹر ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ سٹور پر بہت سی ٹوئٹر ایپس دستیاب ہیں۔ ان میں سے چند کےنام درج ذیل ہیں۔


•    Peregrine (free)
•    weeTweet (free)
•    Fake Tweet (free)
•    mo Tweets (free)
•    Tweetium ($2.99)

اگر آپ ان تھرڈ پارٹی ایپس سے مطمئن نہیں ہوتے تو آپ کے اس ایک ہی راستہ ہے کہ آپ نیا فون خرید کر اینڈروئیڈ یا آئی او ایس پلیٹ فارم پر منتقل ہو جائیں۔

 

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 جون 2018

Share On Whatsapp