Firefox tests two new features

فائر فاکس کلر کسٹومائزیشن اور سپلٹ سکرین ٹیب کے تجربات کر رہا ہے

فائر فاکس  نئے فیچرز کے تجربات کر رہا ہے۔ایک فیچر سے صارفین براؤزر کی تھیم  کو اپنی پسند کے رنگ دے سکتے ہیں جبکہ دوسرے فیچر سے صارفین ایک ٹیب میں دو ویب سائٹس وزٹ کر سکتے ہیں۔
یہ دونوں فیچر فائر فاکس کے ٹسٹ پائلٹ  پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس فیچر سے صارفین نئے فیچرز کو ایکسٹینشن کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں، جس سے  فائر فاکس یہ فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے کہ یہ فیچر پبلک کے لیے جاری کرنا چاہیے یا نہیں۔


فائر فاکس کلر(Firefox Color) نام کے پہلے فیچر سے صارفین اپنے براؤزر کےمختلف حصوں کسٹومائز کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین بیک گراؤنڈ ٹیکسٹچر، ٹیکسٹ، آئیکونز ، ٹول بارز اور ہائی لائٹس کو   کسٹومائز کر سکتے ہیں۔صارفین پہلے سے موجود پری سیٹس سے بھی براؤزر کو کسٹومائز کر سکتے ہیں۔براؤزر کی کسٹومائزیشن کے بعد اس کی تبدیلیاں  فوراً ہی لاگو ہو جائیں گی، یعنی صارفین کو براؤزر ری سٹارٹ نہیں کرنا پڑے گا۔
صارفین اپنی برؤزر کےڈیزائن کو محفوظ  یا دوسروں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
فائر فاکس نے دوسرے فیچر کو سائیڈ ویو(Side View) کا نام دیا ہے۔فائر فاکس کا یہ فیچر بہت منفرد ہے ۔ اس فیچر سے آپ کو مختلف ٹیبز میں الگ الگ ویب سائٹس پر بار بار جمپ کرنےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس فیچر سے صارفین ایک ٹیب میں دو ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ریسرچ کرنے والوں یا مختلف شاپنگ ویب سائٹس پر قیمتوں کا تقابل کرنےو الے صارفین کےلیے زبردست ہے۔
اس فیچر سے صارفین اپنے حالیہ تقابل کردہ پیجز کو مستقبل میں تیز رفتار رسائی کے لیے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 جون 2018

Share On Whatsapp