Asus introduces two ZenBooks with unique features

اسوس نے منفرد فیچرز کے ساتھ دو زین بکس متعارف کرا دیں

تائیوان میں منعقد ہونے والے ٹیکنالوجی کے میلے کمپیوٹیکس میں بہت سی  کمپنیاں اپنے منفرد فیچرز کی ڈیوائسز کے ساتھ صارفین کو متاثر  کر رہی ہیں۔ اسوس انہی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی نے کچھ  منفرد فیچرز کے ساتھ دو نئی زین بکس(ZenBooks) متعارف کرائی ہیں۔
زین بک پرو یو ایکس 580(Zenbook Pro UX580) کی سکرین 15.6 انچ 4K ہے۔ اس میں 5.5 انچ کی ایک سیکنڈری سکرین ہے، جو ٹچ پیڈ سے دوگنی بڑی ہے۔زین بک ایس ایک  بہت ہلکی ڈیوائس ہے ، جس کا وزن 1 کلوگرام ہے۔


زین بک پرو 15 یو ایکس 580 میں انٹل کور آئی 9 پروسیسر اورNvidia کا  GTX 1050 Tiگرافکس کارڈ ہے۔ اس میں 16 جی بی تک کی ریم اور 1 ٹی ٹی ایس ایس ڈی ہے۔ اس کے سکرین پیڈ کو بڑی سکرین پر کوئی چیز پن پوائنٹ کرنے یا الگ سے سیکنڈری سکرین کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈیوائس کا یوزر انٹرفیس کچھ ایسا ہے  صارفین دوسری ونڈو کو بھی وہاں منتقل کر سکتے ہیں اور اسی وقت ٹچ پیڈ بھی استعمال  کر سکتے ہیں۔یہ ڈیوائس جولائی کے وسط میں مارکیٹ میں فروخت کے لیےپیش کی جائے گی، اس کی قیمت 2299 ڈالر سے شروع ہوگی۔

زین بک ایس کی باڈی کافی ہلکی ہے لیکن اس کی انفرادیت اس   کا ڈیزائن ہے۔ اس کے قبضے(hinge) کو اسوس نے ErgoLift کانام دیا ہے۔ اسوس نے اسے اس طرح بنایا ہے کہ  ڈیوائس کھولنے سے کی پیڈ 5.5 ڈگری اوپر اٹھ جاتا ہے، جس سے صارف بہتر طور پر ٹائپ کر سکتا ہے اور ڈیوائس گرم بھی نہیں ہوتی۔ اسی ڈیزائن کی وجہ سے آڈیو پرفارمنس بھی بہترین ہوگئی ہے۔
یہ ڈیوائس 11 جون کو فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس کی قیمت 1199 ڈالر سے شروع ہوگی۔
زین بک ایس کا ڈسپلے 13.3 ہے۔ اس کا سکرین ٹو باڈی ریشو 85 فیصد ہے۔ اسے 4K اور 1080p دوآپشنز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

[short][show_tech_video 312][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 5 جون 2018

Share On Whatsapp