The Apple App Store turns 10 next month

ایپل کا ایپ سٹور اگلے ماہ دس سال کا ہوجائے گا

ایپل اگلے ماہ ایک اہم سنگ میل عبور کرنے والا ہے۔ ایپل کا ایپ سٹور اگلے ماہ 10 سال کا ہو جائے گا۔ ایپل کے ایپ سٹور نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ اس وقت ایپ سٹور کا ہفتے میں 500 ملین صارفین وزٹ کرتے ہیں۔ ایپ سٹور پر رجسٹرڈ ڈیویلپر ز کی تعداد 20 ملین ہے۔ ایپل نے اپنی تاریخ میں ڈویلپرز کو 100 ارب ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔
ایپ سٹور پر ساڑھے تین لاکھ ایپس Swift میں بنائی گئی ہیں۔ یہ ایپل کی اپنی پروگرام لینگوئج ہے۔ ڈویلپر کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے  کمپنی نے سوئفٹ پلے گراؤنڈ بنایا ہے، اس کے علاوہ دنیا بھر کے طلباء کو سکھانےکے لیے ٹیچنگ ریسورسز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 5 جون 2018

Share On Whatsapp