Vivo is announcing NEX phone on June 12

ویوو NEX فون کا اعلان 12 جون کو کرے گا

فروری میں  ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں ویوو نے ایک نئے  کانسپٹ فون ایپکس فل ویو کے بارے میں بتایا تھا۔ یہ کانسپٹ اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ ویوو 12 جون کو اس فون کا اعلان کرے گا لیکن ویوو اسے Vivo NEX کے نام سے لانچ کرے گا۔
دیکھنے میں اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 100 فیصد ہے۔ اس فون میں فنگر پرنٹ سکینر سکرین میں ہی ہوگا۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ بھی اوپر لیکن چھپا ہوا ہو گا، سیلفی بنانے کے وقت  یہ کیمرہ  فون میں سے باہر نکل آئے گا۔

اس فون میں فل ایچ ڈی  ریزولوشن کے ساتھ  او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا۔ فون کو بیزل لیس  دکھانے کے لیے کمپنی  مائیکروچپس کو لچکدار سرکٹ بورڈ پر لگایا ہے۔
افواہیں ہیں کہ اس سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے حامل اس فون کی قیمت 6998 یوان یا تقریبا 1090 ڈالر ہوگی۔ کمپنی  سنیپ ڈریگن 710 کے ساتھ اس فون کا ایک سستا ورژن بھی بنا سکتی ہے، جس کی قیمت 4998 یوان یا 780 ڈالر یا 630 یورو ہوسکتی ہے۔

[short][show_tech_video 310][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 جون 2018

Share On Whatsapp