Xiaomi Mi 8 SE unveiled

شومی نے سنیپ ڈریگن 710چپ سیٹ کے ساتھ شو می می 8 ایس ای لانچ کر دیا

توقع کے مطابق  شومی نے اپنے فلیگ شپ می 8 کے ساتھ ایک نیا سمارٹ فون   می 8  ایس ای (سپیشل ایڈیشن) متعارف کرا دیا ہے۔یہ فون دراصل می 8 کا کم قیمت اور ڈاؤن گریڈڈ ورژن ہے۔
اس فون  کا ڈسپلے18.7:9ایسپکٹ ریشو کے ساتھ  5.88 انچ سپر ایمولیڈ ہے اور اس کی ریزولوشن FHD+ یعنی 1088x2244 پکسل ہے۔اس فون کے ڈسپلے میں Notch یا کٹ آوٹ تو ہے لیکن 3D Face ID کا فیچر نہیں ہے۔بائیومیٹرک سیکورٹی کے لیے  فون  کے بیک   پر فنگرپرنٹ سکینر ہے۔

اس فون کی سکرین فرنٹ کے 86.12 فیصد  کو کور کرتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون اتنا ہی بڑا ہے، جتنا ایک معیاری 5.2 انچ فون ہوتا ہے۔فون میں DCI-P3 کلر گمٹ سپورٹ کے ساتھ آؤٹ ڈور 600 nits برائٹ نیس کا فیچر بھی  اہم ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ ہے، جسے AR اور AI کے ساتھ 10 این ایم نوڈ پر بنایا گیا ہے۔اس میں اوکٹا کور Kryo 360 سی پی یو ہے، جس کی کلاک سپیڈ 2.2 گیگا ہرٹز ہے۔ گرافکس کے لیے اس میں ایڈرینو 616 جی پی یو ہے۔
شومی کا کہنا ہے کہ یہ بہت سے ٹاسک جیسے ویب براؤزنگ اور ایپس کھولنے میں اس کی کارکردگی سنیپ ڈریگن 660 سے 20 فیصد بہتر ہے اور یہ گیمز کھیلتے ہوئے اور 4K ویڈیو پلے بیک کے دوران 40 فیصد کم بجلی خرچ کرتا ہے۔۔
Antutu بینچ مارک پر اس کا سکور174,333 ہے جو اسی قیمت کے ویوو ایکس 21 اور اوپو آر 15 پرو سے کچھ ہی زیادہ ہے۔ یہ فون 4 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 6 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فون کا سیلفی کیمرہ بڑے 2µm پکسلز کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔ جبکہ ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔
فون میں 3120 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو  یو ایس بی -سی پورٹ پر 18W Quick Charge 3.0 کو سپورٹ کرتی ہے۔ فون کے 4 جی بی ریم ورژن کی قیمت 1799 یوان یا 281 ڈالر اور 6 جی بی ورژن کی قیمت 1999 یوان یا 312 ڈالر ہے۔ یہ فون سیاہ، سنہرے، سرخ اور سبز رنگ میں پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 جون 2018

Share On Whatsapp