Xiaomi Mi 8 is official with 3D Face Unlock

شومی نے 3D Face Unlock اورڈوئل جی پی ایس کے ساتھ Mi8 متعارف کرا دیا

شومی می 8 کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیاگیاہے۔یہ فون چینی کمپنی شومی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے۔سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، ڈوئل کیمرہ اور ڈؤئل جی پی ایس اس فون کی اہم خصوصیات ہیں۔ یہ شومی کا پہلا فون ہے جس میں notch ہے، جسے ٹوگل سےچھپایا بھی جا سکتا ہے۔یہ کٹ آؤٹ  اندھیرے میں شومی کے اپنے بنائے ہوئے انفراریڈ کے لیے ہے  جو کم روشنی کے ماحول میں   3D Face Unlock کے کام آتا ہے۔

شومی نے اس فون کا ایک خصوصی ورژن ایکسپلورر ایڈیشن(Explorer Edition) بھی متعارف کرایا  گیا ہے۔ اس میں انڈرسکرین فنگر پرنٹ سکینر اور سی تھرو(see through) بیک پینل ہے۔
اس فون کی تفصیلات کمپنی کے سی ای او لی جن نے بتائیں۔ شومی می 8 میں بیک پر12 MP (f/1.8, 1.4µm) + 12 MP (f/2.4, 1.0 µm) کا  ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔فون کا  مصنوعی ذہانت کا سسٹم 200طرح کے مناظر کو بہتر کر سکتا ہے۔کم روشنی میں بھی اس کیمرے کی کارکردگی کافی بہتر ہے۔
فون کا پرائمری سنسر IMX363سونی کا اور سیکنڈری S5K3M3 سام سنگ کا ہے۔
کمپنی کے سی ای او نے فخر یہ انداز میں بتایا کہ  DxOMark پر فون کی مجموعی ریٹنگ 99 فیصد تھی۔یہ Xiaomi Mi Mix 2s  اور iPhone X  کی 97 فیصد ریٹنگ سے زیادہ ہے۔کم روشنی والے ماحول میں بھی اچھی تصاویر لینےکی وجہ سے فوٹو کیٹیگری میں فون کی ریٹنگ 105 ہے۔
اس فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔مصنوعی ذہانت سے سیلفی  کا رزلٹ بھی زبردست ہوتا ہے۔
اس فون کا فیز ڈیٹیکشن سنسر الگ سے کام کرتا ہے اور سیلفی میں استعمال نہیں ہوتا۔
اگرچہ آج کل سنیپ ڈریگن 845 کا استعمال باعث حیرت نہیں  لیکن فون کی Antutu پر کارکردگی حیرت انگیز ضرور ہے۔ اس بینچ مارک میں   می 8 کا سکور 301,472 ہے۔ اگر یہ رزلٹ درست ہے تو یہ چینی بینچ مارک پر اب تک کا سب سے زیادہ سکور ہے۔
6.21 انچ اور 18.7:9 ایسپکٹ ریشو کے اس فون میں سام سنگ ایمولیڈ پینل استعمال کیا گیا ہے۔
فون کی ریزولوشن فل ایچ ڈی یا 2248 x 1080 پکسل ہے۔ فون میں تمام کنکشنز کے لیے یو ایس بی – سی شامل کی گئی ہے۔ شومی می 8  کو پہلے ڈوئل جی پی ایس فون کے طور پر لانچ کیا گیا ہے۔ یہ فون ڈوئل فریکوئنسی جی پی ایس استعمال کرتا ہے، جو زیادہ درست لوکیشن ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔
اس فون کے 6 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کی قیمت 2699 یوان، 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان اور 6 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3299 یوان ہے۔یہ قیمتیں 420 سے 515 ڈالر یا 360 سے 440 یورو کے درمیان ہیں۔ اس فون کو مارکیٹ میں 5 جون کو لانچ کیا جائے گا۔
اس فون کے ایکسپلورر ایڈیشن کا صرف ایک ورژن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 3799 یوان یا 600 ڈالر یا 500 یوان ہوگی لیکن یہ فون ایک ماہ بعد مارکیٹ میں آئے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 جون 2018

Share On Whatsapp