Facebook adds Send to WhatsApp feature

فیس بک نے منتخب صارفین کے لیے Send to Whatsapp کا فیچر متعارف کرا دیا

رپورٹس کے مطابق فیس بک نے کچھ منتخب صارفین کےلیے شیئرنگ  مینو میں براہ راست  وٹس ایپ پر شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔بہت سے صارفین اس فیچر کو اس  فیچر کو اپنی ایپلی کیشن میں دیکھ رہے ہیں۔
فیس بک کے صارفین جب فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہیں تو  وہ دستیاب آپشنز، جن میں   Share Now (Friends)، Share on a Friend’s Timeline ، Share to a Page اور Share post in Message  شامل ہیں،  سے کوئی ایک استعمال کرتے ہیں۔ کچھ بیٹا ٹیسٹر کے پاس سے ان میں ایک مزید آپشن Send to WhatsApp کا  اضافہ ہو چکا ہے جبکہ باقی صارفین بھی جلد ہی اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
فیس بک سے وٹس ایپ    پر ابھی بھی شیئرنگ کی جا سکتی ہے لیکن ا س نئے فیچر سے صارفین پہلے سے کم وقت اور کم ٹیپ  سے اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 31 مئی 2018

Share On Whatsapp