Microsoft become the world third most valuable company

مائیکروسافٹ نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا کی تیسری بڑی کمپنی بن گئی

مائیکروسافٹ  گوگل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی تیسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔مائیکروسافٹ کے اثاثہ جات کی مالیت اس وقت 753ارب ڈالر جب کہ گوگل کے اثاثہ جات کی مالیت 739 ارب ڈالر ہے۔مائیکروسافٹ نے 14 ارب ڈالر کے فرق سے گوگل کی مالک کمپنی  الفابیٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مائیکروسافٹ اب دنیا کی تیسری سب سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے والی کمپنی ہے۔ اثاثہ جات کےمعاملے میں ایپل 923 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے اور ایمزون 782 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پہلے الفابیٹ تیسرے پر تھی جو اب چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ان کے بعد فیس بک اور چینی Tencent کا نمبر آتا ہے۔
2012 میں گوگل نے مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا لیکن جب سے ستیا نڈیلا مائیکروسافٹ کے سی ای او بنے ہیں تب سے ہی مائیکروسافٹ کی سٹاک پرائس بڑھ کر دوگنا ہوگئی ہے۔ ستیا نے مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے کاروبار میں بہت بہتریاں کی ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے پرانے ہارڈ وئیر سافٹ وئیر کے کاروبار کی بجائے نئی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے پر زور دیا، جس کا صلہ کمپنی کی مالیت میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔
مائیکروسافٹ، ایمزون اور ایپل کے بیچ اس وقت پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بننے کی ریس لگی ہوئی ہے۔ وال سٹریٹ کے بہت سے تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ مائیکروسافٹ سب سے پہلے ٹریلین ڈالر کمپنی بنے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 31 مئی 2018

Share On Whatsapp