3 new Nokia phones unveiled with tall screens

بڑی سکرین کےساتھ نوکیا 5.1 ،3.1 اور 2.1متعارف کرا دئیے گئے

ایچ ایم ڈی نے تین نئے سمارٹ فون  متعارف کرائے ہیں۔ ان میں سے دو اینڈروئیڈ ون فون ہیں جبکہ ایک ہلکا پھلکا اوریو گو ایڈیشن فون ہے۔ اینڈروئیڈ  ون  ماڈلز فونز  کےلیے فلیگ شپ سمارٹ فونز کی طرح  دو سال تک سافٹ وئیر اپ ڈیٹس اور تین سالوں کے لیے سیکورٹی اپ ڈیٹس متعارف کرائی جائیں گی۔قیمت کے لحاظ سے ان تینوں فونز کو سستا کہا جا سکتا ہے۔

نوکیا 5.1
اپنے پیش رو کی طرح   نوکیا 5.1 میں  میں کئی  طرح کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

یہ فون اب فل ایچ ڈی+ (1,080 x 2,160)، 18:9 ایسپکٹ ریشو اور 40 فیصد تیز رفتار چپ سیٹ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فون کی آئی   پی ایس ایل سی ڈی سکرین کا  سائز 5.5 انچ ہے اور سکرین کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 2.5Dبھی ہے۔یہ فون اپنے پیش رو سے 2 ملی میٹر کم چوڑا ہے۔
فون کی باڈی 6000 سیریز اینوڈائز ایلومینیم سے بنی ہے۔فون کی کیپیسٹیو کیز اب آن سکرین  اور فنگر پرنٹ ریڈر فون  پر منتقل ہو گئے ہیں، اسی وجہ سے فون کی سکرین بڑی لگتی  ہے۔

فون کی بیک پر فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس اور ڈوئل ٹون فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرہ  ہے جبکہ فون کا سیلفی کیمرہ 84.6 ڈگری لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے فون میں 3.5 ایم ایم آڈیوجیک، ایف ایم ریڈیو، وائی فائی ، بلوٹو تھ کے ساتھ 2970 ایم اے ایچ کی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے مائیکرو یو ایس بی پورٹ ہے۔
یہ فون دو ورژنز، 2 جی بی ریم/ 16 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہونگے۔
دونوں ورژنز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے۔ یہ فون عالمی مارکیٹ میں جولائی کے شروع میں دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت 189 یورو یا 219 ڈالر ہوگی۔یہ فون کاپر، ٹیمپرڈ بلیو کے ساتھ کچھ ہفتے بعد سیاہ رنگ میں بھی دستیاب ہوگا۔

نوکیا 3.1
نوکیا 3 ایچ ایم ڈی کا سب سے کامیاب فون ہے۔ کئی بہتریوں کی وجہ سے یہ نیا فون بھی کافی کامیاب ہو سکتا ہے۔ اس فون کی آئی پی ایس 5.2 انچ سکرین کی ریزولوشن 720p+ ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک 6750 چپ سیٹ ہے جس میں کورٹیکس -اے 53 کورز کی تعداد دوگنی  یعنی 8 ہے۔ اس فون کا 2 جی بی / 16 جی بی ورژن کے ساتھ 3 جی بی / 32 جی بی ماڈل بھی ہے۔
اس فون کا بیک کیمرہ 13 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 84.6 ڈگری کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
یہ فون جون سے 139 یورو یا 159 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔ یہ بلیو/ کاپر، بلیک / کروم اور وائٹ / ائرن رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا 2.1
یہ اینڈروئیڈ اوریو(گو ایڈیشن) ہے، جس کی قیمت 99 یورو یا 115 ڈالر ہے۔
فون کی سکرین 5.5 انچ، ایسپکٹ ریشو 16:9 اور ریزولوشن 720pہے۔ فون میں فرنٹ فیسنگ سٹیریو سپیکرز بھی ہیں۔ فون میں سنیپ ڈریگن 425 چپ سیٹ ہے، جس سے فون کی کارکردگی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے 2017 کے ماڈل میں کورٹیکس -اے 7 کورز تھی جبکہ اس میں اے 53 ہیں۔ فون میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج بڑھانے کے لیے اس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔ اس کے گو ایڈیشن او ایس ہونے کی وجہ سے ایپس زیادہ سٹوریج استعمال نہیں کرتیں۔
نوکیا 2.1 میں اب بھی 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔ جو اسے آرام سے دو دن تک چلا سکتی ہیں۔ فون میں پہلے کی طرح 8 میگا پکسل مین اور 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
یہ فون عالمی مارکیٹ میں جولائی سے دستیاب ہوگا۔  یہ فون بلیو / کاپر، بلیو / سلور اور گرے / سلور رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 29 مئی 2018

Share On Whatsapp