Meizu M6T is official - 18:9 screen and dual camera on the cheap

ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ میزو نے سستا میزو ایم 6 ٹی سمارٹ فون متعارف کرا دیا

کئی ہفتوں تک   جھلکیوں اور افواہوں کے سامنے  آنے کے بعد  آخر کارمیزو ایم 6 ٹی(Meizu M6T) بھی منظر عام پر آگیاہے۔
5.7 انچ ایل سی ڈی سکرین  کے اس فون کی ایسپکٹ ریشو 18:9 اورریزولوشن 1440x720 پکسل ہے۔فون میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو، 3 جی بی / 4 جی بی ریم  اور 32 جی بی / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس فون کی بیک پر ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ  13MP f/2.2اور دوسرا کیمرہ 2MP f/2.4ہے۔


فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے، جو فیس اَن لاک   کے لیے بھی ہے۔فون کی بیک پر 0.2 سیکنڈ  ریسپانس ٹائم کے ساتھ فنگر پرنٹ سکینر ہے۔میزو نے اس فنگرپرنٹ سکینر کو mBackکا نام دیا ہے ۔ صارفین اس پر سوائپ گیسچر سے یوزر انٹرفیس کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
چین میں یہ فون 3 رنگوں، سیاہ، سنہرے اور سرخ رنگ میں فروخت کیا جائے گا۔ فون کے 3 جی بی ریم / 32 جی بی ورژن کی قیمت 799 یوان یا 110یورو، 4جی بی / 32 جی بی ورژن کی قیمت 999 یوان یا 135 یورو اور 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1099 یوان یا 150 یورو ہے۔
فون کی فراہمی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 29 مئی 2018

Share On Whatsapp