iPhones will reportedly get NFC updates to unlock doors and cars

این ایف سی اپ ڈیٹس کے بعدآئی فونز سے دروازوں اور کاروں کے تالے کھولے جا سکیں گے

رپورٹس کے مطابق ایپل   این ایف سی چپس والے آئی فونز کے لیے ایک اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔ ، جس کے  بعد آئی فونز سے دروازوں، ہوٹل کے کمروں اور کاروں کے تالے کھولے جا سکیں گے۔
این ایف سی یا near-field communication چپس آئی فون 6 اور اس کے بعد کے تمام ماڈلز میں دستیاب ہیں۔ اسی کی وجہ سے صارفین اپنے فونز کو  سپورٹڈ کریڈٹ کارڈ ریڈر کے قریب کر کے ایپل پے استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کر سکتےہیں۔ ایپل اب اس کی قابلیت کو بڑھا رہا ہے تاکہ یہ سمارٹ لاکس، بلڈنگ سیکورٹی سسٹم، گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پے منٹ سسٹم کے ساتھ کام کر سکے۔


کمپنی پہلے اپنےآئی فونز کو اپنے ہیڈ آفس میں کار کا لاک کھولنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ سمارٹ لاک کھولنے کے لیے بلوٹوتھ استعمال ہوتی ہے جبکہ این ایف سی چپ اس سے زیادہ محفوظ ہے، کیونکہ این ایف سی چپ میں ڈیٹا آپریٹنگ سسٹم سے الگ چپ میں محٖفوظ ہوتا ہے۔
این ایف سی کے بہتر استعمال کے لیے ایپل نے آئی او ایس 11 میں CoreNFCفریم ورک شامل کیا ہے لیکن یہ فی الحال RFID ٹیگز سکینگ کی اجازت دیتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 28 مئی 2018

Share On Whatsapp