Google Maps is testing floating categories

گوگل فلوٹنگ کیٹیگریز کے تجربات کر رہا ہے

ایک نئی رپورٹ کے مطابق  گوگل  میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل میپس میں فلوٹنگ کیٹیگریز بار کا فیچر ٹسٹ کیا جایا جارہا ہے۔ اب Layers بٹن بائیں جانب اور کیٹیگریز دائیں جانب نظر آئیں گی۔ کیٹیگریز کو دائیں جانب سکرول کرنے سے  صارفین مزید کیٹیگریز بھی دیکھ سکتے ہیں۔صارفین چاہیں تو کیٹیگریز کو نیچے Explore  بٹن پر ٹیپ  کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن  نئے فیچر سے صارفین  کیٹیگریز تک تیزی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


رپورٹس کے مطابق یہ فیچر ابھی بہت ہی محدود صارفین کے ساتھ ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔ ابھی اس فیچر میں کافی بگز بھی ہیں، جس کی وجہ سے یہ فیچر ایک ہی صارف کو کبھی نظر آتا  ہے اور کبھی نظر نہیں آتا۔
گوگل نے گوگل آئی او کے موقع پر Explore ٹیب کو ری ڈیزائن کرنےکا اعلان کیا تھا۔ فلوٹنگ کیٹیگریز اس سلسلے کی کڑی ہو سکتی ہے۔ گوگل نے اس کے علاوہ ریسٹورنٹ میچ ٹول، اے آر واکنگ ڈائریکشن ، فار یو ٹیب اور دوستوں کے گروپ کے ساتھ گوگل میپ لوکیشن شیئر کرنے کے فیچرز کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 28 مئی 2018

Share On Whatsapp