ایمزون ایکو نے ذاتی گھریلو گفتگو ریکارڈ کر کے خود ہی کسی نمبر پر بھیج دی
سمارٹ سپیکرز نے صارفین کی زندگی کو جہاں آسان بنایا ہے وہیں یہ پرائیویسی کےلیے بڑا خطرہ بھی ہیں۔ مثال کے طور پر ایمزون ایکو نے گزشتہ ہفتے ایک خرابی دور کی ہے لیکن اب پھر ایمزون ایکو کی ایک بڑی خرابی سامنے آ گئی ہے۔
پورٹ لینڈ، اوریگون میں ایک فیملی کے پاس موجود ایکو نے اُن کی ذاتی گفتگوریکارڈ کر کے خود ہی کسی رابطہ نمبر پر بھیج دی۔ جس شخص کو یہ گفتگو بھیجی گئی تھی، اس نے فیملی سے رابطہ کر کے انہیں اس حادثے کے بارے میں بتایا۔
ایمزون کا کہنا ہے کہ گفتگو میں ”ایلکسا “ کی طرح کا کوئی لفظ سن کر ڈیوائس ایکٹیویٹ ہوگئی ۔ ایلکسا نے گفتگو کے کسی لفظ کو Send Message سمجھا۔ ایلکسا نے تیز آواز میں To Whom بھی کہا اور گفتگو میں سے کوئی نام سمجھ کر گفتگو اسے بھیج دی۔ایلکسا نے گفتگو بھیجنے سے پہلے نام کی تصدیق بھی کی اور گفتگو سے ہی ٹھیک ہے اخذ کر لیا۔ ایمزون اب میسج بھیجنے کے آپشنز پر نظر ثانی کر رہا ہے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
تاریخ اشاعت : جمعہ 25 مئی 2018