Lenovo Z5's battery to last 45 days on standby, teaser reveals

لینوو زیڈ 5 کی بیٹری سٹینڈ بائی موڈ میں 45 دن چلے گی

لینوو کے سی ای او چانگ چینگ نے آنے والے لینوو زیڈ 5 فلیگ شپ کے بارے میں کچھ تفصیل شیئر کی ہے۔ اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو تقریباً 100 فیصد ہے۔ چانگ چینگ نے جو حالیہ تفصیل شیئر کی ہے وہ ناقابل یقین لگتی ہے۔ اُن کا کہنا ہے   کہ اس فون کی بیٹری سٹینڈ بائی موڈ میں 45 دن تک چلےگی۔ آج کے دوسرے فونز کو دیکھیں تو یہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔
اس فون کی بیٹری ٹائمنگ کے حوالے سے تو چانگ چینگ نے بتا دیا ہے لیکن انہوں نے بیٹری کی گنجائش کے بارے میں نہیں بتایا۔ فی الوقت بیٹری کی گنجائش بڑھا کر بھی 45 دن بیٹری ٹائمنگ حاصل نہیں کی جا سکتی۔ لینوو نے اس سلسلے میں بیٹری کی گنجائش بڑھانے کے ساتھ ساتھ سافٹ وئیر کو بھی آپٹمائز کیا ہوگا یا ہوسکتا ہے کہ اس سلسلے میں مشین لرننگ کا استعمال کیا جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 24 مئی 2018

Share On Whatsapp