گوگل فوٹوز کے صارفین اب تصاویر کو پسندیدہ کے طور پر بھی نشان زد کر سکیں گے
گوگل نے اپنی فوٹوز ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔ اس نئے فیچر سے آپ تصاویر کو پسندیدہ یعنی فیورٹ کے طور نشان زد کر سکیں گے۔ گوگل فوٹو نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کیا۔
کسی بھی تصویر کو پسندیدہ بنانے کےلیے صارفین کو تصویر کو فل سکرین موڈ میں کھولنا پڑے گا اور اس کے بعد سب سے اوپر دائیں جانب ظاہر ہونے والے سٹار پر ٹیپ کرنا پڑے گا۔ پسندیدہ تصاویر کو دیکھنےکے لیے صارفین کو البم کی ٹیب کا وزٹ کرنا پڑے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ گوگل نے یہ بھی اعلان کیا کہ صارفین اپنے ساتھ شیئر کی ہوئی تصاویر کو ہارٹ کے نشان پر ٹیپ سے کر پسندیدگی کا اظہار کر سکیں گے۔
It’s OK to play favorites. Rolling out this week, tap the ⭐️ button to mark a photo as a favorite. Head to the Albums tab and view all your favorites in one place. pic.twitter.com/eWnSMDKQ72
— Google Photos (@googlephotos) مئی 21, 2018
تاریخ اشاعت : منگل 22 مئی 2018