Google Duo update brings screen sharing, but it doesn't work yet

گوگل ڈواو نے سکرین شیئرنگ کا فیچر تو متعارف کرادیا

گوگل نے اپنی ڈواو ویڈیو کالنگ ایپ کی  نئی اپ ڈیٹ میں   ایک زبردست فیچر  متعارف کرایا ہے۔ اس نئے فیچر سے صارفین کال کے دوران  اپنے فون کی سکرین دوسرے صارف سے  شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر تک رسائی کے لیے صارفین کو سکرین شیئرنگ آئیکون (فون لوگو پر مشتمل دائرہ)  پر ٹیپ کرنا پڑے گا، جس کے بعد وہ اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
جب آپ فیچر کو سکرین شیئرنگ کی اجازت دیں گے تو سامنے آپ کے فون کی ہوم سکرین ظاہر ہوگی۔

شیئر ہونے والی سکرین سرخ رنگ کے باکس میں ظاہر ہوگی جب کہ اس کے ساتھ سکرین شیئرنگ روکنے اور ختم کرنے کے آپشن ہونگے۔
گوگل کا یہ فیچر تو زبردست ہے لیکن ابھی تک یہ فیچر درست طریقے سے کام نہیں کر رہا۔ رپورٹس کے مطابق شیئر کی ہوئی سکرین دیکھنے والے کو صرف غیر متحرک تصاویر نظر آ رہی ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں صرف سرمئی فریم نظر آ رہا ہے۔
امید ہے کہ گوگل جلد ہی ان خرابیوں کو دور کرنے کے لیے کوئی اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 مئی 2018

Share On Whatsapp