Google Duplex AI software will inform callee the call is being recorded

گوگل ڈپلیکس مصنوعی سافٹ وئیر کال کرتے ہوئے بتائے گا کہ کال ریکارڈ ہو رہی ہے

گوگل نے اپنی آئی او کانفرنس میں ڈپلیکس (Duplex) مصنوعی  ذہانت کے  نظام کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس حوالے سے گوگل پر کافی تنقید ہوئی تھی، جس پر گوگل  نے کہا تھاکہ اس کے ساتھ وضاحت دی جائے گی۔  مصنوعی ذہانت کا یہ نظام انسانی آواز کی نقل  کر  سکتا ہے اور صارف کی طرف سے فون کالز کر سکتا ہے۔ ڈپلیکس  صارف کے لیے  ان فون کالز کو ریکارڈ بھی کرے گا۔اب مسئلہ یہ ہوا کہ امریکا میں کسی بھی شخص کی کال اس کے علم میں لائے بغیر ریکارڈ کرنا جرم ہے۔

اس لیے گوگل  ڈپلیکس اب کال کرتے ہوئے  نہ صرف اپنا تعارف سافٹ وئیر کے طور پر کرائے گا بلکہ یہ بھی بتائے گا کہ یہ کال ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
گوگل نے 8 مئی کو ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا کہ گوگل ڈپلیکس اُن کاروباری اداروں کے لیے بہترین ہے جو آن لائن بکنگ سروس فراہم نہیں کرتے۔ ڈپلیکس سے وہ اضافی اخراجات اور سٹاف کی ٹریننگ کے بغیر یہ سہولت فراہم کر سکیں گے۔مظاہرے میں گوگل ڈپلیکس نے ایک صآرف کی طرف سے ہیئر سیلون کال کی اور اس سے اپائنٹمنٹ لیا۔ لیکن اس موقع پر گوگل نے ریکارڈنگ میں سے اس ہیئر سیلون کا نام ہٹا دیا تھا تاکہ گوگل کو پرائیویسی کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 مئی 2018

Share On Whatsapp