گوگل ہوم اب کال کے دوران ٹچ ٹون مینو نیوی گیٹ کر سکے گا
گوگل کا سمارٹ سپیکر گوگل ہوم نہ صرف موویز اور ٹی وی شو پلے کر سکتا ہے بلکہ اس میں اور بھی بہت سے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔گوگل ہوم اب کالز کے دوران ٹچ ٹون مینو نیوی گیٹ کر سکتا ہے۔یعنی اب آپ او کے گوگل کہہ کر نمبر پریس کرنے کا بھی کہیں گے تو گوگل ایسا ہی کرےگا ۔
گوگل ہوم نے پچھلے سال ہینڈ فری کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا، جو کافی پسند کیا گیا۔ اب گوگل نے کال کے دوران ٹچ ٹون نیوی گیٹ کا فیچر بھی متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر کسٹمر کیئر کال سنٹر پر کال کرنے کے لیے بہترین ہے، جہاں آپ کے بٹن پریس کرنے سے ہی آپ کی کال کو متعلقہ شعبے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اب آپ آئی وی آر پر آپشنز سن کر گوگل کو متعلقہ شعبے کا بٹن پریس کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 مئی 2018