اب آپ کو انسٹاگرام پر ضائع ہونے والے وقت کے بارے میں بھی بتایا جائے گا
گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کو یوٹیوب پر زیادہ وقت گزارنے کی صورت میں کچھ دیر ایپ بند کرنے کی تجویز دے گا۔گوگل کی اس اپروچ کو کئی کمپنیوں نے اپنایا ہے۔ فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن انسٹاگرام میں بھی ایسا ہی فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاری ہورہی ہے۔ٹیک کرنچ کو اینڈروئیڈ ایپ میں ایک کوڈ ملا ہے، جس میں Usage Insights فیچر کا حوالہ ہے۔ یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ وہ ایپلی کیشن میں کتنا ٹائم خرچ کر چکے ہیں۔
انسٹاگرام کے سی ای او کیون سسٹروم نے بھی ایک ٹوئٹ میں اس آنے والے فیچر کی تصدیق کی ہے۔
اس طرح کے فیچر سے والدین بھی جان سکتے ہیں کہ اُن کے بچے کتنی دیر سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں۔
تاریخ اشاعت : جمعہ 18 مئی 2018