The OnePlus 6 Has Been Launched

ون پلس نے نوچ سکرین کے ساتھ ون پلس 6 متعارف کرا دیا

ون پلس نے لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنا تازہ ترین فلیگ شپ ون پلس 6 متعارف کرا دیا  ہے۔ بیزل لیس نوچ ڈسپلے کا حامل یہ فون 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 64 جی بی  یا 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج آپشن کے ساتھ دستیاب ہے۔
اپنے پیش رو سے برعکس ون پلس 6  کمپنی کی پہلی آل گلاس ڈیوائس ہے یعنی اس کے فرنٹ اور بیک  دونوں طرف ہی گلاس ہے۔
ڈیوائس کی سٹوریج آپشنز کے مطابق قیمتیں کچھ اس طرح ہیں۔


•    6 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 529 ڈالر
•    8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 579 ڈالر
•    8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 629 ڈالر

یہ ڈیوائس اینڈروئیڈ پی بیٹا کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔فون میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہے۔ یہ فون تین رنگوں مرر بلیک، مڈ نائٹ بلیک اور سلک وائٹ میں دستیاب ہوگا۔ ون پلس 6 کے آرڈر پیج  کے مطابق فون کی فراہمی کا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔
کمپنی اس کے ساتھ بلٹ وائرلیس(Bullets Wireless) ائیرفونز بھی فراہم کرے گی، جو گوگل اسسٹنٹ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ فون کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
•    پیمائش: 155.7 x 75.4 x 7.8 ملی میٹر
•    وزن: 177 گرام
•    آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ 8.1
•    ڈسپلے: 6.28 انچ، 1,080 x 2,280 او ایل ای ڈی
•    رئیر کیمرہ: ڈوئل 16 میگا پکسل + 20 میگا پکسل
•    فرنٹ کیمرہ: 16 میگا پکسل
•    سٹوریج: 64 جی بی / 128 جی بی / 256 جی بی
•    ریم: 6 جی بی / 8 جی بی
•    پروسیسر: 2.8 گیگا ہرٹز + 1.7 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سنیپ ڈریگن 845
•    بیٹری: 3300 ایم اے ایچ
•    سیلولر: ایل ٹی ای – اے
•    سم: ڈوئل نینو سم
•    بائیو میٹرکس: فنگر پرنٹ، Face Unlock
•    قیمت: 529 ڈالر/ 579 ڈالر/ 629 ڈالر

تاریخ اشاعت : جمعرات 17 مئی 2018

Share On Whatsapp