Facebook suspends 200 apps in post Cambridge Analytica clean up

فیس بک نے کیمبرج اینالیٹکا جیسے حادثے سے بچنے کے لیے 200 ایپس معطل کر دیں

فیس بک اپنی  تاریخ کے سب سے بڑے سیکنڈل  کا سامنا کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ کیمبرج اینالیٹکا   نامی ایک کمپنی  نے  ایک ایپلی کیشن کی مدد سے تقریباً 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا  حاصل کیا تھا۔ اس ڈیٹا کو امریکی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ فیس بک نے کیمبرج  اینالیٹکا کے بعد اپنے پلیٹ فارم سے مزید 200 ایپس کو معطل کر دیا ہے۔


فیس بک کے وی پی آف پراڈکٹ پارٹنر شپ، آرچی بونگ، نے اعلان کیا کہ تھرڈ پارٹی ایپس کی تحقیقات کا وعدہ کیا گیا تھا اور اب یہ تحقیقات زور و شور سے جاری ہیں۔ فیس بک  کی تحقیقات ایسی تمام ایپلی کیشن کے بارے میں کی جا رہی ہیں جنہوں نے 2014 میں فیس بک کی پالیسی کی تبدیلی سے پہلے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کیا تھا۔
فیس بک نے ہزاروں ایپلی کیشنز کا جائزہ لینے کے بعد 200 کو معطل کر دیا ہے۔ فیس بک نے ایسی تمام ایپس کو معطل کیا ہے جو صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کر سکتی تھیں۔
فیس بک نے ابھی تک معطل ہونے والی ایپس کی فہرست جاری نہیں کی۔ اگلے مرحلے پر معطل شدہ ایپس کا مزید تجریہ کیا جائےگ ا۔ کمپنی نہ صرف ایپس مالکان کے انٹرویو کرے گی بلکہ آن سائٹ انسپکشن بھی کرے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 14 مئی 2018

Share On Whatsapp