Uber unveils plans to build 'Skyports' for flying taxi service

اوبر نے ہوائی ٹیکسی سروس کے لیے 'اسکائی پورٹس' بنانے کا منصوبہ پیش کر دیا

اوبر نے شہروں میں "اسکائی پورٹس" کے نام سے ہوائی ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 کمپنی نے آٹھ سے نو مئی کے دوران لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں سکربال سینٹر میں ہونے والے  "Uber Elevate Summit 2018" میں اسکائی پورٹس بنانے کا اعلان کیا۔ اس فلائنگ ٹیکسی سروس کو "اوبر ایئر" (uberAIR)کا نام دیا جائے گا۔ اوبر ائیر شہروں میں قائم ان اسکائی  پورٹس  سے مسافروں کو پک اپ اور ڈراپ آف کی سروسز مہیا کرے گا۔



ایک بیان کے مطابق اوبر اپنی اوبر ائیر سروس کا آغاز اُن شہروں سے شروع سے کرے  گا جن  کی آبادی 2 ملین سے زیادہ  ہو اور وہاں  اور دوہزار افراد فی مربع میل پر آباد  ہوں ۔ اس مقصد کے لیے اوبر ان شہروں کا جائزہ لے رہی ہیں جو عوامی ٹرانسپورٹ  کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور تعمیر و ترقی کے لیے مختلف گنجان آباد علاقے موجود ہیں۔
مستقبل کے اس منصوبے کی  تصاویر ماہر تعمیرات اور ڈیزائننگ فرم کورگن کے تعاون سے تیار کی  گئی ہیں۔
تصاویر میں  برقی عمودی ٹیک آف اور ہوائی گاڑی کی  لینڈنگ اور ٹیک  آف کے لیے اونچے پلیٹ فارم بالکل چھوٹے ائیرپورٹس  کی طرح دکھائے گئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اوبر ایوی ایشن پروڈکٹ چیف نکھل گویل کا کہنا تھا کہ ایک بیٹری چارج پر ایک گھنٹے میں 300 کلو میٹر (200 میل) کی رفتار سے 100 کلومیٹر (60 میل) تک کا فاصلہ طے کیا جا سکے گا۔
اوبر ان فلائنگ ٹیکسیوں کو 2020 سے شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔  2023 سے اسے  تجارتی پیمانے پر شروع کیا جائے گا۔۔
جبکہ اس دوران دبئی فضائی نقل و حمل سروس کے لیے چین کی بنی ہوئی Ehang 184 خودکار ہوائی گاڑی شہر میں متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 11 مئی 2018

Share On Whatsapp