Google announces six new voices for Assistant

گوگل اسسٹنٹ کے لیے 6 نئی آؤازوں کا اعلان کر دیا گیا

گوگل نے گوگل اسسٹنٹ کے لیے 6 نئی آوازوں کا اعلان کیا ہے۔اینڈروئیڈ صارفین جلد ہی اسسٹنٹ کے لیے مرد اور عورت کی آواز کے سٹینڈرڈ اپشن  کے ساتھ 6 نئی آوازوں میں  سے اپنی پسند کی آواز کا انتخاب کر سکیں گے۔
اس فیچر کی اہم بات یہ ہے کہ گرایمی ایوارڈ کے فاتح جون لیجنڈ کی آواز بھی ان آوازوں میں شامل ہے۔
گوگل کے سی ای او سندر پچائی کا کہنا ہے کہ جون لیجنڈ کی آواز میں صارفین کو اُن کے سارے سوالوں کے جواب نہیں ملیں گے ہاں موسم کے حال جیسے بنیادی سوالات کے جواب جون لیجنڈ کی آواز میں ضرور ہونگے۔


گوگل نے گوگل اسسٹنٹ کے لیے Pretty Pleaseفیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کا فعال کرنے کے بعد گوگل اسسٹنٹ آپ کے سوالات پر اس وقت تک خاموش رہے گا جب تک آپ اسے  پلیز کہہ کر مخاطب نہیں کریں گے۔اس کے بعد گوگل اسسٹنٹ پلیز کہنے پر آپ کا شکریہ بھی ادا کرے گا۔
اس سے پہلے گوگل نےا علان کیا تھا کہ  اسسٹنٹ استعمال کرنے والے صارفین  جلد ہی Hey Google کہے بغیر بھی اسسٹنٹ کو استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 مئی 2018

Share On Whatsapp