How to download the Android P Beta, available now on 11 devices

اینڈروئیڈ پی بیٹا کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

گوگل نے اپنی سالانہ کانفرنس میں اینڈروئیڈ پی بیٹا ایڈیشن بھی متعارف کرا دیا ہے۔ گوگل نے اس سے پہلے اینڈروئیڈ پی  ڈویلپر پریویو لانچ کیا تھا، جس میں بہت سے نئے فیچر شامل نہیں تھے۔ اب جاری کیے گئے بیٹا ورژن میں  نئی اپ ڈیٹس، گیسچر بیسڈ کنٹرولز، بہتر والیوم سیٹنگز، سمارٹر آٹو میٹک برائٹ نس، بیٹری کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال اور بہت سے دوسرے فیچرز شامل ہیں۔
ایک اور اچھی بات یہ ہے  کہ پہلی بار یہ بیٹا ورژن گوگل کے علاوہ دوسری کمپنیوں کی ڈیوائسز کے لیے بھی  جاری کیا گیا ہے۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ٹسٹنگ کے لیے اینڈروئیڈ پی کو سات دوسری کمپنیوں کی ڈیوائسز کے لیے بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ان کمپنیوں میں ون پلس، ایسنشل، ویوو، نوکیا، سونی، اوپو اور شومی شامل ہیں۔
تمام گوگل پکسل فونز، Essential PH-1، Nokia 7 Plus، Xiaomi Mi Mix2S، Oppo R15 Pro،  Sony Xperia Z2، Vivo X21 UD اور  Vivo X21 میں اینڈروئیڈ پی کے بیٹا ورژن  کو انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ ان تمام ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ اور فلیش کیا جا سکتا ہے۔ون پلس 6 کے لیے اینڈروئیڈ پی کا بیٹا ورژن 16 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 مئی 2018

Share On Whatsapp