Android launches Shush and Wind Down

گوگل نے اینڈروئیڈ پی میں Shush اور WinD Down فیچرز شامل کرنے کا اعلان کر دیا

گوگل نے اینڈروئیڈ پی  میں Shush اور WinD Down فیچرز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دونوں اینڈروئیڈ کے موجودہ Do Not Disturb موڈ کی اپ  ڈیٹس ہیں جو صارفین کے لیے  فون سے جان چھڑانا آسان بنائیں گے۔
Shushاصل میں Do Not Disturb فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کا نیا طریقہ ہے۔ اس فیچر سے آپ فون کو ہموار سطح پر الٹا کر کے رکھیں گے تو فون میں یہ فیچر ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔
اینڈروئیڈ پی میں صارفین قریبی دوستوں کے میسج Do Not Disturb موڈ بھی حاصل کر سکیں گے۔


Wind Down فیچر بھی Do Not Disturb موڈ کو ایکٹیویٹ کرنے کے ہے۔ یہ فیچر اُن صارفین لیے ہے جو رات رات بھر سمارٹ فون استعمال کرنے کے عادی ہیں اور فون کی لت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ اس فیچر سے صارفین سونے کے لیے مخصوص وقت سیٹ کر سکتے ہیںَ اس وقت پر فون کی سکرین کے رنگ پھیکے پڑ جائیں گے، جس سے صارفین کو فون بند کرنے کی تحریک ملے گی۔ اس فیچر سے فون صبح کے وقت نارمل موڈ میں آ جائے گا۔
گوگل نے یہ دونوں فیچر نئے Digital Wellbeing اینی شیٹیو کے تحت متعارف کرائے ہیں۔ اس کا مقصد صارفین کی زندگی میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اُن کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
Shush اور Wind Down فیچر اس ہفتے اینڈروئیڈ ڈیش بورڈ کا حصہ بن جائیں گے، یہ فیچر آپ کو بتایا کہ آپٌ کتنا وقت اپنے فون پر گزارتے ہیں اور کونسی ایپ کتنی دیر استعمال کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 مئی 2018

Share On Whatsapp