Google aims to improve Digital Wellbeing

صارفین کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے Digital Wellbeing گوگل کا اہم قدم

سان فرانسسکو میں ہونے والی گوگل کی آئی / او کانفرنس میں گوگل نے  اپنے صارفین کی زندگی میں توازن پیدا کرنے کے لیے  ایک نئے اینی شیٹیوDigital Wellbeing کا اعلان کیا ہے۔اس سے صارفین کو اپنی آن لائن عادات  کے بارے میں پتا چلے گا اور گوگل صارفین کو آف لائن ہونے کے وقت کی تجاویز دے گا۔
Digital Wellbeing کی نئی لانچ ہونے والی ویب سائٹ کے مطابق اس کا مقصد صارفین پر ٹیکنالوجی کے منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔


اینڈروئیڈ صارفین کے لیے گوگل نے ڈیش بورڈ لانچ کیا ہے، جو صارفین کو بتائے گا کہ ایک دن میں وہ کس طرح اپنا فون استعمال کرتے ہیں، کتنی دفعہ اس کا لاک کھولتے ہیں اور دن میں کتنے نوٹیفیکیشن دیکھتے ہیں۔ اس کی بنیاد پر صارفین مختلف ایپس کے حوالے سے اپنے فون کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں، صارفین کی سیٹ ہوئی حد یعنی وقت کے بعد صارفین اس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔
یوٹیوب بھی بہت زیادہ دیر تک ویڈیوز دیکھنے والے صارفین کو درمیان میں وقفہ کرنے کے حوالے سے یاد دہانی کرائے گا۔ یوٹیوب اب ایک دن میں آنے والے نوٹی فیکیشن کو ڈائجسٹ کی شکل میں دکھائے گا۔
کانفرنس میں سندر پچائی نے Be Internet Awesome گیم کے بارے میں بھی بتایا ۔ گوگل کی ڈیزائن کی ہوئی یہ گیم بچوں کو محفوظ طریقے سے انٹرنیت نیوی گیٹ کرنے اور دوسرے صارفین سے شفقت سے پیش آنے کے بارے میں سکھائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 مئی 2018

Share On Whatsapp