Google now uses the camera to help figure right direction

گوگل اب کیمرہ کے استعمال سے صارفین کو راستے کے بارے میں رہنمائی کرے گا

گوگل نے اپنی میپس ایپلی کیشن کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر سے اب صارفین بہت آسانی سے دیکھ سکیں گے کہ وہ درست سمت میں جا رہے ہیں غلط سمت میں۔ اگر کسی چوراہے پر صارفین کو درست سمت کے بارے میں پتا نہ چل رہا ہو تو  اس فیچر سے صارفین  آرام سے اپنی منزل کی سمت کا پتا چلا سکتے ہیں۔ اس کے لیے صارفین کو اپنا کیمرہ آن کرنا ہوگا، اس کے بعد گوگل مصنوعی ذہانت سے سکرین پر تیر سے درست سمت کی طرف اشارہ کرے گا۔
یہ فیچر اگلے چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 مئی 2018

Share On Whatsapp