Lenovo teases a smartphone with over 95 percent screen to body ratio

لینوو 95فیصد سکرین ٹو باڈی ریشو سمارٹ فون متعارف کرائے گا

لینوو کے وی پی چینگ چینگ نے اپنے ویبو اکاؤنٹ پر ایک نئے سمارٹ فون کی  تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ چینگ چینگ نے صارفین سے پوچھا کہ اس سمارٹ فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو کتنی ہے؟ اس کے ساتھ ہی چینگ چینگ نے تین آپشنز بھی دئیے  تھے۔ یہ آپشن 80 سے 84 فیصد، 85 سے 89 فیصد اور 90 سے 94 فیصد تھے۔ اس کے نیچے چینگ چینگ نے وضاحت کی کہ لینوو کا آنے والا سمارٹ فون 95 سکرین ٹو باڈی ریشو کا حامل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایک حقیقی فل سکرین فون ہوگا جس میں مجازی طور پر کوئی سائیڈ یا اپربیزل نہیں ہوگی۔لینوو اس سمارٹ فون کو 14 جون کو لانچ کرے گا۔اس وقت تو اس فون کے ہارڈوئیر  کی کوئی معلومات دستیاب نہیں لیکن جلد ہی اس سمارٹ فون کے حوالے سے مزید بہت سے معلومات سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 مئی 2018

Share On Whatsapp