ZTE asks the US Commerce Department to lift its ban

زیڈ ٹی ای نے یو ایس کامرس ڈیپارٹمنٹ سے پابندی ہٹانے کی درخواست کر دی

پچھلے ماہ امریکی حکومت نے امریکی کمپنیوں پر زیڈ ٹی ای کو پرزہ جات، آلات اور سافٹ وئیر فروخت کرنے پر 7سالہ پابندی عائد کر دی تھی۔زیڈ ٹی ای پر یہ پابندی  امریکا کی طرف سے ایران پر عائد تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کی گئی تھی ۔ اب کمپنی اپنا اینڈرویڈ لائسنس بھی کھونے والی ہے۔
رائٹرز کے مطابق   زیڈ ٹی ای نے  یو ایس  کامرس ڈیپارٹمنٹ  کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکورٹی  کو کمپنی پر عائد پابندی ہٹانے کےلیے درخوست دی ہے۔

اس درخواست کے ساتھ امریکی محکمے کو اضافی مواد بھی دیا گیا ہے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس اضافی مواد میں کونسے کاغذات دئیے گئے ہیں۔
زیڈ ٹی ای کا دارومدار سنیپ ڈریگن کے چپ سیٹ پر ہی ہے اور امریکی پابندیوں کےباعث چینی کمپنی کا وجود ہی خطرے میں پڑ گیا ہے۔
پچھلے ہفتے چینی حکام نے بھی امریکی حکام سے کمپنی کی اپیل دوبارہ سننے کا کہا ہے۔ اس وقت امریکا اور چین کے تعلقات بہت زیادہ خوشگوار نہیں، لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زیڈ ٹی ای کے مسئلے سے امریکا اور چین کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اگر یہ پابندی جاری رہی تو آنے والے دنوں میں صارفین شاید ایگزون 9 اور ایگزون 9 پرو کو نہ دیکھ سکیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 مئی 2018

Share On Whatsapp