Entry-level Panasonic P95 debuts

پینا سونک نے انٹری لیول پی 95سمارٹ فون متعارف کرا دیا

پینا سونک نے  بھارت میں ایک ہفتے میں دوسرا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔کمپنی نے اپنی پی سیریز میں ایک اور نئے سمارٹ فون کا اضافہ کیا ہے۔ پینا سونک نے انٹری لیول پی 95 سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔سنیپ ڈریگن 212 چپ سیٹ کے ساتھ اس فون کی قیمت انتہائی مناسب یعنی 4999 بھارتی روپے یا 75 ڈالر یا 62 یورو ہے۔
پینا سونک پی 95 میں ایچ ڈی ریزولوشن کا حامل 5 انچ ڈسپلے  ہے۔ فون کی ایسپکٹ ریشو 16:9 ریشو ہے۔فون کے نیچے تین کپیسٹیو بٹنز ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ، ائیر پیس اور پراکسیمیٹی سنسر ہے۔فون میں  1.3 گیگا ہرٹز کا   اوکٹا کور سی پی یو، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی بدولت فون کی سٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کا رئیر کیمرہ آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے فون میں بلوٹوتھ 4.1، ایل ٹی ای اور مائیکرو یو ایس بی 2.0 ہے۔ فون میں 2300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اینڈروئیڈ نوگٹ 7.1.2 کے حامل اس فون کو نیلے، گولڈ اور گہرے سرمئی رنگ میں فروخت کیا جائے گا۔
فلپ کارٹ پر یہ فون 13 مئی سے 16 مئی تک رعایتی نرخ 3999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 مئی 2018

Share On Whatsapp