Warning: This message is freezing WhatsApp across the world

”واٹس اپ بم“ کسی بھی موبائل کا کباڑہ کر سکتا ہے

وٹس ایپ میں ایک ایسا بگ ملا ہے جس کی وجہ سے اینڈروئیڈ یا آئی او ایس وٹس ایپ صارفین کا کباڑہ ہو سکتا ہے۔ ایک نئے بگ  سے کسی خاص ایس ایم ایس کو چھونے سے موبائل سسٹم ہینگ ہو سکتا ہے۔
ٹیکسٹ بم کے نام سے مشہور اس پیغام کو فارورڈ میسج کی شکل میں پھیلایا جا رہا ہے۔اس فارورڈ میسج میں بھی صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس میسج کو چھوا تو آپ کا وٹس ایپ ہینگ ہو سکتا ہے۔ہینگ ہونے کی صورت میں موبائل کو ری سٹارٹ کر کے ہی نارمل حالت میں لایا جا سکتا ہے۔


اس میسج کو ایچ ٹی ایم ایل میں دیکھا گیا تو پتا چلا کہ ایپ کو ہینگ کرنے کی ذمہ دار بم کے اوپر موجود خالی جگہ ہے۔ یہ جگہ دائیں سے بائیں مارک RLM پر مشتمل ہے۔ یہ ایسا حرف ہے جو کہ بائیں سے دائیں LRM اور دائیں سے بائیں RLM لکھائی کے درمیان تبدیلی کو شناخت کرتا ہے۔ چونکہ واٹس اپ صرف LRM مارک کو استعمال کرتا ہے۔ اس لیے حرف کی غلط سمت میں ڈائریکشن سے  وٹس ایپ ہینگ ہوتا ہے۔
وٹس ایپ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 مئی 2018

Share On Whatsapp