Twitter asking users to change passwords following bug discovery

ٹوئٹر صارفین اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بدل لیں۔ ٹوئٹر نے خبردار کر دیا

اگر ٹوئٹر پر آپ کا بھی  اکاؤنٹ  موجود ہے تو بہتر ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بدل لیں۔ٹوئٹر نے یہ ہدایت  ایک بگ ، جسے اب ٹوئٹر نے فکس کر دیا ہے، اور اس کا غلط استعمال بھی  نہیں کیا گیا، کی وجہ سے جاری کی ہے۔
ٹوئٹر اپنے صارفین کے پاس ورڈ  بالکل اسی طرح محفوظ کرنے کی بجائے ماسک کر دیتا ہے یعنی یہ پاس ورڈ اٹکل سے اعداد اور حروف کی شکل میں  محفوظ ہوتے ہیں۔ لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک بگ کی وجہ سے یہ پاس ورڈ ماسک ہونے سے پہلے  انٹرنل لاگ میں لکھے جا رہے  تھے۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس بگ کو انہوں نے خود ہی دیکھا ہے اور فوراً فکس کر دیا ہے، اس لیے کسی نے بھی اس بگ کا فائدہ نہیں اٹھایا۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ وہ اس طرح کے بگ کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 مئی 2018

Share On Whatsapp