Instagram now lets you make purchases from within app

انسٹاگرام صارفین اب ایپلی کیشن میں ہی خریداری کر سکیں گے

انسٹاگرام نے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرایا ہے۔ انسٹاگرام صارفین اب ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی پے منٹس کر کے خریداری کر سکیں گے۔یہ فیچر ابھی صرف چند صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کےلیے آپ کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ رجسٹر کر کے ایک سیکورٹی پن سیٹ کرنی پڑے گی اور بس پھر آپ  آپ  نہ صرف انسٹاگرام میں ہی خریداری کر سکیں گے بلکہ ریسٹورنٹ اور سیلونز میں بکنگ بھی کرا  سکیں گے۔
ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ فیچر باقی تمام صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا ۔ لگتا یہی ہے کہ یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کے لیے جاری کر دیاجائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 مئی 2018

Share On Whatsapp